QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، او آئی سی

1 Jul 2011 22:03

اسلام ٹائمز:وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں مستقل امن قائم نہیں ہو سکتا،پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


آستانہ:اسلام ٹائمز۔ او آئی سی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں نائجیریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں مستقل امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل احسان الدین اوغلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک کو لاتعداد چیلنجز کا سامن اہے ۔مسلمانوں کے اتحاد سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔ او آئی سی نے کشمیر، فلسطین، لیبیا اور شام کے مسائل حل کرنے کیلئے کمشین قائم کرنے اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 82316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82316/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-سنجیدہ-کوششیں-کی-جائیں-او-آئی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org