0
Friday 1 Jul 2011 22:12

چوہدری بردادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چوہدری بردادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی کسی بھی ممکنہ حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بنیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق نواز شریف آزاد کشمیر کا دارالحکومت رائیونڈ منتقل کرنا چاہتے تھے، کشمیری عوام نے ان کا یہ منصوبہ انتخابات میں ناکام بنا دیا۔ ان کے مطابق نواز لیگ کے طرزعمل سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بعد مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے درمیان یکجہتی اور بھی ضروری ہو گئی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس میں اس یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 82317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش