0
Monday 21 Oct 2019 11:57

اسلام آباد، جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد گرفتار

اسلام آباد، جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پولیس نےجمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔ تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے شروع کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 8 سرگرمیوں بغیر اجازت پابندی عائد ہے۔ شہر اقتدار میں کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاؤئڈ اسپیکر اور کیسٹ پلیئر کے استعمال اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کرنے پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وال چاکنگ، پمفلٹ تقسیم کرنے، آتش بازی اور اس کا سازوسامان خریدنے، بلاسٹنگ کے ذریعے اسٹون کرشنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 823185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش