0
Monday 21 Oct 2019 12:07

پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محاذوں پر نقصان ہو رہا ہے، عوامی تحریک

پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محاذوں پر نقصان ہو رہا ہے، عوامی تحریک
اسلام آباد۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء علیم خان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج راجہ جواد عباس نے پانچ سال سے زیر التواء پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس پر سماعت کی ہے۔ اس دوران جج راجہ جواد عباس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پرانے دھرنے کے کیسز نمٹے نہیں ہیں اب نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل احسن سیال کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محازوں پر نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے غریب کارکنان دور دراز سے آتے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔ اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی اب حکومتی جماعت ہے لیکن اپنے موقف میں واضح نہیں لگ رہی۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوں ورنہ علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں گا۔ مزید برآں عدالت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر تعلم شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے  سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 823188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش