0
Monday 21 Oct 2019 12:36

آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپوں کو تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مایوس کن ہے، جنرل آصف غفور

آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپوں کو تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مایوس کن ہے، جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر تعینات ہیں،آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپوں کو تباہ کرنے سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ مایوس کن ہے وہاں نشانہ بنانے کے لیے کوئی کیمپ ہی نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی سفارت خانے کو دعوت دیتے ہیں کہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار اور میڈیا کے نمائندے کے ساتھ دورہ کرکے اس دعوے کو ثابت کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی قیادت پلوامہ حادثے کے بعد سے جھوٹے دعوے کررہی ہے جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے جھوٹے دعوے اندرونی مفادات کی خاطر کیے جارہے ہیں یہ پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کے خلاف ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم میں مبینہ دہشت گرد کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی رپورٹس مسترد کردیں۔
خبر کا کوڈ : 823202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش