0
Monday 21 Oct 2019 13:30

ڈیرہ اسماعیل خان میں اربعین کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈیرہ اسماعیل خان میں اربعین کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اربعین امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 20 صفر کا مرکزی جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ سے حسب سابق مجلس عزا کے بعد شروع ہوا۔ ذوالجناح کی برآمدگی کے بعد نماز مغربین کا وقفہ ہوا۔ مغربین کے بعد تعزیہ کا جلوس شروع ہوا جو کہ اپنے مقرر کردہ راستوں حسینی چوک، خمینی چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) پہ رات 1 بجے اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پہ مجلس عزا ہوئی، جس میں مقامی ذاکرین نے ذکر مصائب بیان کیا۔ مختصر مجلس عزا کے بعد جلوس کی صورت میں تعزیے اسی راستے سے واپس مرکزی امام بارگاہ میں لائے گئے۔ جہاں اجتماعی دعا کے بعد اربعین امام حسین (ع) کا یہ مرکزی جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر کا وسیع پیمانے پہ انتظام کیا گیا تھا۔ عزادار امام حسین (ع) نے انتہائی عقیدت و احترام سے عزاداری کا فریضہ کمال عاجزی و انکساری کیساتھ انجام دیا۔ جلوس کے دوران واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے خلاف مقامی رہنماؤں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 823208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش