0
Monday 21 Oct 2019 14:19

اسلام آباد، آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد، آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں اعلان کردہ آزادی مارچ اور دھرنے کے قبل ہی جمیعت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد سمیتمختلف شہروں میں مقدمات درج ہونے شروع ہوگئے ہیں جب کہ کچھ کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شمس کالونی پولیس نے آزادی مارچ کے بینرز آویزاں کرنے پر 2 کارکن گرفتار کرلئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دھرنے کے لئے شہریوں کو اکسا رہے تھے، جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے 15 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فضل الرحمان کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے
دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کے خلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ جہاں خان نامی شہری کی جانب سے دائر کرائی گئی درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔
خبر کا کوڈ : 823220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش