QR CodeQR Code

کراچی، جے یو آئی رہنماؤں پر بھتہ وصولی کا مقدمہ درج

21 Oct 2019 14:24

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کے لئے 50 ہزار روپے کا تقاضا کیا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، درخواست گزار پی ٹی آئی کا کارکن ہے تاہم درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس نے لانڈھی کے رہائشی شہری کاشف نظامی کی مدعیت میں جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما صابر اشرفی، حنیف اور سلیم کے خلاف بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کے لئے 50 ہزار روپے کا تقاضا کیا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا کارکن ہے تاہم درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823222/کراچی-جے-یو-آئی-رہنماؤں-پر-بھتہ-وصولی-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org