0
Monday 21 Oct 2019 14:31

وزیراعظم کا دورہ کراچی، پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کا دورہ کراچی، پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی باضابطہ ملاقات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں قانون سازی پر بریفنگ دی، جس کے بعد ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
خبر کا کوڈ : 823223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش