0
Monday 21 Oct 2019 14:42

نیب نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم کردی

نیب نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ نیب نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کی معیشت میں بہتری اور تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی میں افتخار علی ملک، دارو خان اچکزئی، عاطف باجوہ ،انجم نثار، سکندر مصطفیٰ اور جمیل یوسف شامل ہوں گے۔
 
کمیٹی تاجروں کی شکایات اور سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات چیئرمین نیب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو پیش کی جائیں گی، جہاں کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، باہمی افہام و تفہیم سے معاملے کا حل نکالا جائے گا، جو ریفرنس دائر ہوچکے ہیں ان کے بارے میں شکایات قابل پذیرائی نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 823228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش