0
Monday 21 Oct 2019 14:46

سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، فردوس عاشق اعوان

سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ اپنی ٹوئیٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کے لئے پرعزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے، اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 823231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش