QR CodeQR Code

خورشید شاہ مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

21 Oct 2019 14:50

سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر نے اب تک نیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے فرنٹ مین اکرم خان کے اکاؤنٹ سے پچیس لاکھ روپے خورشید شاہ کے دو اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ بھی اب تک نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔ سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر نے اب تک نیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے فرنٹ مین اکرم خان کے اکاؤنٹ سے پچیس لاکھ روپے خورشید شاہ کے دو اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ بھی اب تک نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے، پہلاج مل خورشید شاہ کا بزنس پارٹنر ہے، خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کررہے ہیں، خورشید شاہ کے خاندان کے مطلوب افراد بھی نیب سے تعاون نہیں کررہے۔

نیب پراسیکوٹر نے عدالت میں بزنس پارٹنر کے کاغذات پیش کردیئے اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن مزید 15 دن کا ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی استدعا پر ریمانڈ میں توسیع کردی اور 15 روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ خورشید شاہ کو دوبارہ چار نومبر کو پیش کرنے کا حکم  بھی دیا گیا۔ سماعت سے قبل عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خورشید شاہ کا میڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں خورشید شاہ کی مجموعی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823235/خورشید-شاہ-مزید-15-روز-کے-جسمانی-ریمانڈ-پر-نیب-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org