QR CodeQR Code

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر غور

21 Oct 2019 15:16

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دھرنا سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت مخلتف اضلاع میں گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے بھی دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، جن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظربندی بھی شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مارچ کو روکنے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 27 اکتوبر سے اسلام اباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 27 اکتوبر سے موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند کر دیے جائیں گے۔ ادھر آزادی مارچ کی مہم چلانے والے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دھرنا سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت مخلتف اضلاع میں گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے بھی دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر سے قبل اسلام آباد کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے جائیں گے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے اور فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823248/ا-زادی-مارچ-مولانا-فضل-الرحمان-کو-نظر-بند-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org