0
Monday 21 Oct 2019 17:39

میلادالنبی (ص) کے مقدس مہینے میں دھرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، متحدہ میلا دکونسل

میلادالنبی (ص) کے مقدس مہینے میں دھرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، متحدہ میلا دکونسل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری، سیکرٹری جنرل راو محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ ہر سو محافل میلاد اور جلوس ہائے میلاد کا اہتمام ہو رہا ہے مگر پریشان کن امر یہ ہے کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت نے اس ماہ مقدس میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، ماہ میلادالنبی میں احتجاجی دھرنے کی کال پر تمام عاشقان رسول تشویش میں مبتلا ہیں، ہم آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کرتے ہیں کہ میلادالنبی (ص) کے مقدس مہینے میں جب عشاقان رسول اپنے پیارے نبی کا جشن ولادت دھوم دھام سے منا رہے ہوں گے، کسی دھرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دھرنے والے ماہ میلاد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اپنے احتجاجی دھرنے کو ماہ میلاد کے بعد تک موخر کریں، متحدہ میلاد کونسل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے جلوسوں سے متعلقہ 18 محکمہ جات کے نام ایک لیٹر جاری کر دیا ہے جبکہ افسران کی جانب سے بھی ماہ ربیع الاول شریف میں میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کے لئے خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے جس طرح بہتر سے بہتر انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے اسی طرح وہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ملتان شہر کے تمام جلوس ہائے میلاد کو سکیورٹی پلان میں شامل کرنے کی جو یقین دہانی کرائی ہے اس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس عمل کو جلداز جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ جلوسوں کے منتظمین کو اطمینان حاصل ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 823264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش