0
Monday 21 Oct 2019 18:18

کوئٹہ، سپنی روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ، سپنی روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں اہلکاروں سمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشگردوں نے دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا، دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشتگردی واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے