QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا آزادی مارچ روکنے کیلئے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنیکا فیصلہ

21 Oct 2019 18:51

مارچ کے شرکاء کو شہر کی سطح پر روکا جائے گا، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 29 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت مظاہرین کو بڑا ہجوم بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس کیلئے مارچ کے شرکاء کو شہر کی سطح پر روکا جائے گا، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 29 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 823279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823279/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-آزادی-مارچ-روکنے-کیلئے-موٹروے-اور-جی-ٹی-روڈ-بند-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org