QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

21 Oct 2019 19:00

سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میں محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے، ان اضلاع کی دیرپا ترقی کیلئے صوبائی حکومت زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہے، قبائلی اضلاع کے پرانے گلے سڑے نظام کو بدل رہے ہیں جس طرح خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے، صوبائی حکومت کیلئے قبائلی اضلاع کا صوبے میں انضمام اور وہاں کے عوام کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولنا باعث فخر ہے۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے محکمہ صحت اور تعلیم میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی آسامیوں کی تخلیق اور اُن پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے جس سے ہسپتالوں اور اسکولوں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی ممکن حد تک پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے، ان اضلاع کی دیرپا ترقی کیلئے صوبائی حکومت زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہے، قبائلی اضلاع کے پرانے گلے سڑے نظام کو بدل رہے ہیں جس طرح خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی ہو رہی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے اسکولوں، بنیادی صحت مراکز، مساجد اور دیگر پبلک مقامات کی سولرائزیشن جلد ازجلد ممکن بنائی جائے گی، نئے ضم شدہ اضلاع میں تیز رفتار عملدرآمد پلان کے تحت تمام منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے قبائلی اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کی بروقت اور شفاف طریقے سے استعمال یقینی بنا رہی ہے، قبائلی اضلاع کے وہ ترقیاتی منصوبے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اُن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے


خبر کا کوڈ: 823280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823280/قبائلی-اضلاع-میں-ترقی-اور-خوشحالی-کا-نیا-دور-شروع-ہونے-والا-ہے-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org