QR CodeQR Code

کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز کی آپس میں ٹکر

21 Oct 2019 20:04

کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا، حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں برتھ کے دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی جنرل کارگو جہاز ڈاژن برتھ نمبر 25 سے ٹکرایا ہے، جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکرایا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ٹکر معمولی تھی، برتھ نقصان مرمت ڈاژن جہاز کے مالکان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔ کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا، حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔


خبر کا کوڈ: 823288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823288/کراچی-پورٹ-پر-2-بحری-کارگو-جہاز-کی-آپس-میں-ٹکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org