QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

21 Oct 2019 20:57

ڈی آئی خان کے مشہور معالج ڈاکٹر نسیم کنڈی اپنی فیملی کے ساتھ کار میں جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ان کی گاڑی جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوارڈاکٹر نسیم کنڈی، اُن کی اہلیہ، 2 بیٹے عیسی نسیم کنڈی و موسیٰ نسیم کنڈی اور دو بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے دو حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا خوفناک حادثہ پشہ پُل پر پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی خان کے مشہور معالج ڈاکٹر نسیم کنڈی اپنی فیملی کے ساتھ کار میں جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ان کی گاڑی جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوارڈاکٹر نسیم کنڈی، اُن کی اہلیہ، 2 بیٹے عیسی نسیم کنڈی و موسیٰ نسیم کنڈی اور دو بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکٹر نسیم کنڈی کی والدہ شدید زخمی ہیں جن کو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذرائع کے مطابق ان کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹر نسیم کنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ میں تعینات تھے اور CCU وارڈ میں ڈیوٹی سر انجام دیتے تھے۔ المناک حادثے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سوگ کی کیفیت ہے۔ دوسرا حادثہ چشمہ روڈ خانو خیل کے مقام پر پیش آیا، جس میں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی میں جا ٹکرائی، جس سے کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 823299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823299/ڈی-ا-ئی-خان-ٹریفک-حادثے-میں-ایک-ہی-خاندان-کے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org