0
Monday 21 Oct 2019 21:44

سندھ حکومت کراچی کیلئے ایک قدم اٹھائے، وفاق دو اٹھائے گا، خسرو بختیار

سندھ حکومت کراچی کیلئے ایک قدم اٹھائے، وفاق دو اٹھائے گا، خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے لئے ایک قدم اٹھائے گی تو وفاق دو قدم اٹھائے گا۔ وزیراعظم کے کراچی کے دورے کے بعد گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے، جبکہ کراچی کی تعمیر و ترقی اور منصوبوں کی تکمیل کے للئے عالمی اداروں سے قرضوں کی منظوری ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے عالمی اداروں سے ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالر قرضہ منظور کرایا ہے، سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور امید ہے کہ صوبائی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے لئے ایک قدم اٹھائے گی تو وفاق دو قدم اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے منصوبوں سمیت گرین لائن، ریڈ لائن اور دوسرے ٹرانسپورٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے اسد عمر کو خصوصی ہدایت دی ہیں۔ مراد علی شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کی آمد کے موقع پر کوئی دعوت نامہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کو ایک وزارت کی مار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کو وزیر اعظم ایک وزارت کی پیشکش کریں تو وہ سارا دھرنا بھول جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے