QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان

21 Oct 2019 21:52

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ عمران خان نے سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی، ٹرانسپورٹ، کچرے کے انتظام اور دیگر مسائل سے باخبر ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بدقسمتی سے اس شہر کے لوگوں اور مسائل کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مسائل کو اپنے وسائل سے حل کرنے کے لئے تعاون کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر کراچی پہنچے تھے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین اور پی ٹی آئی کے سندھ کے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ عمران خان نے سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو درپیش پانی، ٹرانسپورٹ، کچرے کے انتظام اور دیگر مسائل سے باخبر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بدقسمتی سے اس شہر کے لوگوں اور مسائل کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام کارآمد ثابت ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ وراثت میں ملا لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ صوبے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا نتیجہ سندھ کی خراب معاشی صورتحال ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے تمام وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 823306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823306/کراچی-کے-مسائل-کا-حل-سندھ-حکومت-کی-ذمہ-داری-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org