QR CodeQR Code

تاجروں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

21 Oct 2019 22:10

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے، حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاد کا اعلان کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پاکستان کے عوام کے دل کی دھڑکن، جسموں کی روح اور شہہ رگ بھی ہے، جسے وہ اپنے سے جدا نہیں ہونے دیں گے، مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اس ظالم مکار کو کتے کی موت مرنا چاہیے، نو لاکھ بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر کشمیر سے نکلنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت بیمار لوگوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں، کشمیری خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے، نوجوانوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین چوہدری محمد حنیف نے معصوم شاہ روڈ پر کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے اور کرفیو ختم کرائے، کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے، حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاد کا اعلان کرے۔ اس موقع پر چوہدری محی الدین، ملک رب نواز وینس، میاں ثاقب صدیق، سیٹھ اقبال حیدر اقبال، محمد یعقوب انصاری، چوہدری عمرزمان، ڈاکٹر امین قمر، وقارسنڈھل، وقاص قریشی، چوہدری اسلم شریک تھے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا۔

 


خبر کا کوڈ: 823309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823309/تاجروں-کی-جانب-سے-کشمیری-مسلمانوں-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ریلی-بھارت-کیخلاف-شدید-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org