QR CodeQR Code

پی آئی اے کا 10 کروڑ روپے سے زائد کے رعایتی ٹکٹ جاری کرنیکا انکشاف

21 Oct 2019 23:29

پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرتب 10 سالہ آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے بورڈ کے سابق چیئرمیئنز، بورڈ ارکان اور ان کے اہل خانہ پر خلاف ضابطہ نوازشات کی گئیں اور دس سالہ مدت میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مفت اور رعائتی ٹکٹ جاری کئے گئے۔


 اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی گزشتہ 10 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مفت اور رعائتی ٹکٹس کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔  ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرتب 10 سالہ آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے بورڈ کے سابق چیئرمیئنز، بورڈ ارکان اور ان کے اہل خانہ پر خلاف ضابطہ نوازشات کی گئیں اور دس سالہ مدت میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مفت اور رعائتی ٹکٹ جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سال میں مستفید ہونے والوں میں پائلٹس، سیاسی شخصیات، وفاقی سیکرٹریز، بیوروکریٹس، ٹیکنو کریٹس، صنعتکار اور تاجر شخصیات شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 823314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823314/پی-آئی-اے-کا-10-کروڑ-روپے-سے-زائد-کے-رعایتی-ٹکٹ-جاری-کرنیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org