QR CodeQR Code

بحرینی کانفرنس میں صیہونیوں کی شرکت عرب دنیا کے ضمیر اور موقف کے خلاف ہے

اسرائیل کیساتھ تعلقات رکھنے والے ممالک مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضے میں برابر کے شریک ہیں، حماس

21 Oct 2019 23:43

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں منعقد ہونیوالی سمندری سکیورٹی کی اس کانفرنس میں اسرائیلی وفد کو مدعو کرنا دراصل چند ایک مسلم ممالک کیطرف سے اسرائیل کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذموم کوشش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے بحرین میں منعقد ہونیوالی "سمندری سکیورٹی کانفرنس" (Maritime Security Conference) میں غاصب صیہونیوں کی شرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کانفرنس میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے نمائندوں کی شرکت عرب دنیا کے ضمیر اور موقف کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں منعقد ہونیوالی سمندری سکیورٹی کی اس کانفرنس میں اسرائیلی وفد کو مدعو کرنا دراصل چند ایک مسلم ممالک کیطرف سے اسرائیل کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذموم کوشش ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے والے ممالک فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت سمیت مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضے میں اسرائیل کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے کھلے دشمن اسرائیل کو بعض ممالک کیطرف سے خطے کا اہم ملک ظاہر کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی اور عرب دنیا سمیت پوری مسلم امہ صیہونی رژیم کو اپنا اصلی دشمن سمجھتی رہے گی اور اسکی طرف سے انجام دیئے گئے جرائم کو کبھی نہیں بھولے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے بارے میں مستقبل قریب میں بحرین میں منعقد ہونیوالی "سمندری سکیورٹی کانفرنس" (Maritime Security Conference) میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے بھی ایک وفد شرکت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 823316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823316/اسرائیل-کیساتھ-تعلقات-رکھنے-والے-ممالک-مسجد-اقصی-پر-غاصبانہ-قبضے-میں-برابر-کے-شریک-ہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org