QR CodeQR Code

دوستانہ تعلقات مسجد اقصی کے غاصبانہ قبضے پر اسرائیل کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں، فوزی برہوم

22 Oct 2019 00:48

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطینی قوم کی حمایت کرے اور مطالبہ کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان عوام اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ قدس شریف اور مسجد اقصی کے خلاف ہونیوالی جارحیت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے مسجد اقصی کے خلاف یہودی بستیوں کے مکینوں کی جارحیت کو اشتعال انگیز اور اسلامی مقدس مقامات کی خطرناک بےحرمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدس شریف کے خلاف امریکی ظالمانہ فیصلے اور بعض عرب ممالک کیطرف سے اسلام دشمن رژیم اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات مسجد اقصی کیخلاف مزید جارحیت پر اُسکی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مسجد اقصی کیخلاف کی جانیوالی جارحیت پورے خطے کو آگ میں جھونک دے گی۔ انہوں نے مسجد اقصی کیخلاف یہودی آبادکاروں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور مغربی کنارے اور قدس کے علاقے میں مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطینی قوم کی حمایت کرے اور مطالبہ کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان عوام اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ فلسطین، قدس شریف اور مسجد اقصی کے خلاف ہونیوالی جارحیت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران 3000 سے زائد یہودی آبادکار مسجد اقصی کی بےحرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر عالم اسلام کی طرف سے کوئی ردّعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 823325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823325/دوستانہ-تعلقات-مسجد-اقصی-کے-غاصبانہ-قبضے-پر-اسرائیل-کی-حوصلہ-افزائی-مترادف-ہیں-فوزی-برہوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org