QR CodeQR Code

عدلیہ دہشتگردوں کیخلاف زمینی حقائق کے مطابق فیصلے نہیں کر رہی، بشیر بلور

2 Jul 2011 00:04

اسلام ٹائمز:کے پی کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو فیصلے دیتے وقت قانون کی کتاب کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی دیکھنے چاہیں۔ بشیر احمد بلور نے کہا کہ ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہیے، جس سے دہشت گرد باہر آ کر دوبارہ دہشت گردی کریں۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ عدلیہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کے فیصلے زمینی حقائق دیکھ کر نہیں کر رہی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں بشیر احمد بلور نے کہا کہ فوج اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تاہم بدقسمتی ہے کہ عدلیہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلے زمینی حقائق دیکھ کر نہیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو فیصلے دیتے وقت قانون کی کتاب کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی دیکھنے چاہیں۔ بشیر احمد بلور نے کہا کہ ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہیے، جس سے دہشت گرد باہر آ کر دوبارہ دہشت گردی کریں۔


خبر کا کوڈ: 82337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82337/عدلیہ-دہشتگردوں-کیخلاف-زمینی-حقائق-کے-مطابق-فیصلے-نہیں-کر-رہی-بشیر-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org