QR CodeQR Code

اسپینی روڈ دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج

22 Oct 2019 12:01

اسپنی روڈ بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رواں ماہ پولیس موبائل پر 2 بم دھماکوں میں ایک اہلکار شہید، 7 اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پیر کی شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ایس ایچ او خروٹ آباد تھانہ نور حسن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسپنی روڈ بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رواں ماہ پولیس موبائل پر 2 بم دھماکوں میں ایک اہلکار شہید، 7 اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 823382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823382/اسپینی-روڈ-دھماکے-کی-ایف-ا-ئی-ا-ر-نامعلوم-افراد-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org