0
Tuesday 22 Oct 2019 12:31

جے یو آئی کا دھرنا، ہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

جے یو آئی کا دھرنا، ہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سربراہ جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے بارے میں حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ جسٹس امیر علی بھٹی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے فضل الرحمان کی ڈانڈا بردار فورس کے بارے میں حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ جمہوری حکومت کو مدت پوری کئے بغیر معزول نہیں کیا جا سکتا جبکہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی معزولی کے مطالبے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، انہیں روکا جائے اور انہوں نے اپنی ڈانڈا بردار فورس بھی تیار کی ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 823385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش