QR CodeQR Code

متحدہ اپوزیشن کے قیام میں ‌مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے، فضل الرحمن

2 Jul 2011 00:10

اسلام ٹائمز:پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن اتفاق رائے سے طے ہو سکتا ہے، لیکن اس کا دور تک امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی خاص مشن پر نہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی سیاست ساری اپوزیشن کی سیاست نہیں ہو سکتی۔ متحدہ اپوزیشن کے قیام میں بھی نون لیگ رکاوٹ ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن اتفاق رائے سے طے ہو سکتا ہے، لیکن اس کا دور تک امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی خاص مشن پر نہیں۔ الطاف حسین سے رابطے معمول کے ہیں۔ لندن میں ان سے ملاقات طے نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے مشاورت جاری ہے، وطن واپسی پر اجلاس بلائیں گئے۔


خبر کا کوڈ: 82339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82339/متحدہ-اپوزیشن-کے-قیام-میں-مسلم-لیگ-ن-رکاوٹ-ہے-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org