QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 28 واں روز

22 Oct 2019 13:12

ڈاکٹروں و طبی عملے کی ہڑتال کے باعث دیگر طبی سروسز بھی تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث  ہسپتالوں میں آنے والے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال 28 ویں روز بھی ختم نہ ہوسکی۔ پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 28 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز آج بھی مریضوں کیلئے مکمل بند ہے۔ ڈاکٹروں و طبی عملے کی ہڑتال کے باعث دیگر طبی سروسز بھی تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث  ہسپتالوں میں آنے والے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے ڈسٹرکٹ وریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کے قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے لانگ مارچ کی تیاریاں زور وشور سے شروع کردیں اور پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کا عندیہ دیدیا ہے۔ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے دورے کے دوران تمام ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنظیموں کو 25 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے منصوبہ بندی کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت سے صوبائی وزیر صحت کے مستعفی ہونے کی شرط عائد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 823401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823401/خیبر-پختونخوا-کے-سرکاری-ہسپتالوں-میں-ڈاکٹروں-کی-ہڑتال-کا-28-واں-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org