QR CodeQR Code

دفعہ 370 کی منسوخی یکطرفہ فیصلہ ہے، جسٹس حسنین مسعودی

22 Oct 2019 14:01

حسنین مسعودی کو سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے لیکن ان کا سوال ہے کہ جب بھارت کے ساتھ الحاق کی چرائط ہی ختم کردی گئی ہیں تو انکے پاس کیا راستہ بچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی خودمختاری کی آخری علامت دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست جموں  و کشمیر کے ساتھ بھارت کے تمام رشتوں کو ختم کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سب سے پرانی مین اسٹریم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس سے وابستہ رکن پارلیمان ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی یکطرفہ فیصلہ ہے اور سپریم کورٹ آف انڈیا میں اسے چیلنج کیا جاچکا ہے۔ حسنین مسعودی کو سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے لیکن ان کا سوال ہے کہ جب بھارت کے ساتھ الحاق کی چرائط ہی ختم کردی گئی ہیں تو انکے پاس کیا راستہ بچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی خودمختاری کی آخری علامت دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست جموں  و کشمیر کے ساتھ بھارت کے تمام رشتوں کو ختم کردیا ہے، جس کے بعد اب نیشنل کانفرنس پھر ایک بار رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ہمارے تشخص اور ہماری خود مختاری پر حملہ ہوا اور ہم سے ہماری بنیاد چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جموں و کشمیر کے تمام تر رشتے ختم ہوگئے اور ہمارے رائے شماری کے مطالبہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تب تک کسی بھی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بن سکتی ہے، جب تک یہ یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 823412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823412/دفعہ-370-کی-منسوخی-یکطرفہ-فیصلہ-ہے-جسٹس-حسنین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org