QR CodeQR Code

دفعہ 370 کی منسوخی کے 80 روز مکمل، کشمیر بھر میں عام زندگی ہنوز مفلوج

22 Oct 2019 14:03

وادی کشمیر میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی 5 اگست سے لگاتار معطل ہیں۔ کٹھہ پتلی انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظربند رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں مسلسل 80ویں روز بھی بغیر کسی کال کے ہڑتال جاری رہی۔ اس دوران پیر کے روز بھی سرینگر شہر اور تمام قصبہ جات میں دن کے وقت دکانات، کاروباری مراکز، کارخانے اور چھوٹے صنعتی یونٹ بند رہے، وای میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات گذشتہ 80 روز سے لگاتار بند ہیں۔ ان خدمات کی معطلی سے اہلیان کشمیر کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ وادی کشمیر میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی 5 اگست سے لگاتار معطل ہیں۔ کٹھہ پتلی انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظربند رکھا ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ این سی کے لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال نہیں کی جاتی تب تک ہم کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ادھر مزاحمتی قائدین بھی بھارت کے مختلف جیل خانوں میں قید ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں عوام ذہنی تناؤ کے شکار نظر آرہے ہیں۔ ادھر گورنر انتظامیہ کی جانب سے کالج اور یونیورسٹیوں میںسر نو تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے اعلان کے باوجود بھی تعلیمی ادارے ویران اور سنسان نظر آئے۔
 


خبر کا کوڈ: 823413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823413/دفعہ-370-کی-منسوخی-کے-80-روز-مکمل-کشمیر-بھر-میں-عام-زندگی-ہنوز-مفلوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org