0
Tuesday 22 Oct 2019 14:04

جموں و کشمیر بی جے پی کیلئے اس وقت بڑا انتخابی ہتھیار ہے، غلام احمد میر

جموں و کشمیر بی جے پی کیلئے اس وقت بڑا انتخابی ہتھیار ہے، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے ریاست جموں و کشمیر کے صدر غلام احمد میر نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالات پُرامن ہیں، کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ب ی جے پی کے لئے کشمیر اس وقت بڑا انتخابی ہتھیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کو صرف اور صرف سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے منسوخ کیا گیا۔ میڈیا ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ریاست صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اس حوالے سے زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بی جے پی کے لئے دودھ دینے والی گائے ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں اور ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھاجپا جموں و کشمیر کا کارڈ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے جب بھارت میں بڑے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ لیا تو اس وقت یہ کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت کی کمر مکمل طور پر توڑ دی گئی تاہم  زمینی سطح پر کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے سیاسی مقاصد کی خاطر دفعہ 370 کو منسوخ کیا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر میں امن و امان چاہتی ہے لیکن بھاجپا حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے جس کا زندگی ثبوت کشمیر کے 80 روز کے حالات ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش