QR CodeQR Code

سہ فریقی مذاکرات سے ہی کشمیر مسئلے کا حل ممکن ہے، ایم ایم انصاری

22 Oct 2019 14:05

سابق مذاکراتکار نے کہا کہ بھاجپا جس سے حالات کی بہتری کا نام دے رہی ہے وہ ایک بڑا طوفان ہے جو کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ میڈیا کشمیر کے حوالے سے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے کشمیر مسئلے کا حل نکل آنے کا عندیہ دیتے ہوئے سابق مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے کہا کہ بھارت و پاکستان کی سیاسی قیادت اپنی روٹیاں سینکنے کی خاطر کشمیر مسئلے کا اجاگر کر کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے، جبکہ کشمیر کے لوگوں پر کیا گزرتی ہے اور ان کی خواہشات کیا ہے اسکی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جس طرح دفعہ 370 کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اسے کشمیر کے لوگوں پر بجلی گری اور ان کی ناراضگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ ایم ایم انصاری نے کہا کہ بھاجپا جس سے حالات کی بہتری کا نام دے رہی ہے وہ ایک بڑا طوفان ہے جو کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ میڈیا کشمیر کے حوالے سے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے شائع ہونے والے پرنٹ میڈیا نے بھی کبھی جرات مندانہ صحافت کا فریضہ انجام دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ بھارتی حکومت کو خوش رکھنے اور مراعات کی بارش حاصل کرنے کی کارروائیاں انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت و پاکستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ کشمیر جیسے جذباتی مسئلے کو چھیڑ کر اپنی دکانیں چمکانے کی کوششیں کی گئی جبکہ کشمیری عوام کو اعتماد میں لینے کی کوئی پہل نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 823416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823416/سہ-فریقی-مذاکرات-سے-ہی-کشمیر-مسئلے-کا-حل-ممکن-ہے-ایم-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org