0
Tuesday 22 Oct 2019 14:06

بھارت کی معاشی حالت انتہائی کمزور ہوچکی ہے، راہل گاندھی

بھارت کی معاشی حالت انتہائی کمزور ہوچکی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر ہریانہ میں دفعہ 370 اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کارروائی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرکے رائے دہندگان کو جذباتی بنانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی معاشی حالت انتہائی کمزور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مہنگائی آسمان کو چھو چکی ہے اور بے روزگاری میں ہر دن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انسان پریشانیوں میں مبتلا ہوکر رہ گیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اگر مہاراشٹر اور ہریانہ میں اقتدار میں آئی تو پہلے کسانوں کا قرضہ معاف کرے گی اور مہنگائی کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھاکر عام لوگوں کو راحت دلانے کی کوشش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہریانہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھاجپا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں عوامی جلسوں کے دوران دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا بیان دے کر لوگوں سے ووٹ بھاجپا کے حق میں دینے کی یہ کہتے ہوئے تلقین کی کہ بی جے پی کو سخت فیصلے لینے میں کسی ہچکچاہٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کب تک دفعہ 370 کے پیچھے چھپے رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 823417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش