0
Tuesday 22 Oct 2019 14:07

مقبوضہ کشمیر، سینکڑوں بیماروں کو حیات بخش ادویات دستیاب نہیں

مقبوضہ کشمیر، سینکڑوں بیماروں کو حیات بخش ادویات دستیاب نہیں
اسلام ٹائمز۔ اَسی دنوں کی مسلسل ہڑتال نے وادی کشمیر کے سینکڑوں کنبوں کو فاقہ کسی کرنے پر مجبور کردیا جبکہ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ کینسر، شوگر اور عارض قلب میں مبتلا سینکروں بیماروں کے پاس ادویات خریدنے کے لئے پیسے ہی دستیاب نہیں ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف این جی اوز نے یتیموں، بیوائوں اور شورش سے متاثرہ کنبوں کی امداد کے لئے بیرونی دنیا سے کروڑوں روپے حاصل کئے ہیں تاہم اس مشکل وقت میں وہ غائب ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں مقامی مسجدوں کے بیت المال سے کئی کنبوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے، کئی مساجد کی انتظامیہ نے کہا کہ ان کے پاس جو رقومات تھیں وہ اب ختم ہونے جارہی ہے اور امداد ڈھونڈنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مسلسل 80 دنوں کی ہڑتال، بندشوں او امتنائی احکامات نے کشمیر کے سینکڑوں کنبوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔ مذکروہ کنبوں کے پاس ایک کلو چاول یا آٹا خریدنے کی سکت نہیں ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے پانچ سے چھ ہزار کے قریب کینسر، شوگر اور عارض قلب کی بیماری میں مبتلا افراد کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ نہ ان بیماروں کے پاس ادویات کے لئے پیسے ہیں اور نہ اسپتالوں تک جانے کے لئے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر دستیاب ہے۔ سالہا سال سے جو این جی اوز یتیموں اور بیماروں کی امداد کرتے آئے تھے انہوں نے بھی ایسے تشویشناک صورتحال میں امداد سے ہاتھ کھینچ رکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 823418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش