QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، معتدد وارداتوں کا اعتراف

22 Oct 2019 14:25

ملزم نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنوں کو بھی قتل کیا۔ ملزم نے پولیس اہکار گڈو کی جان لینے کا بھی اعتراف کیا۔ ٹارگٹ کلر نے بارہ مئی کے فسادات میں اہم کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوارن تیفیش سیاسی ٹارگٹ کلنگ سمیت معتدد واردتوں کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے اہم ترین کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ فیروز آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے انچارچ رضا الدین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کھوکھرا پار کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ملزم نے بھی دوران تفتیش کئے سنسنی خیز انکیشافت کر دیئے۔ رضاالدین کے مطابق 2010ء میں ٹیم کے ساتھ مختلف علاقوں میں مخالفین پر فائرنگ کی۔ کھوکھراپار نمبر ایک گولڈن گراؤنڈ میں عبدالله نامی شہری کو مخبری کے شبے میں موت کے گھاٹ اتارا۔ قتل کئے جانے والے عبدالله کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنوں کو بھی قتل کیا۔ ملزم نے پولیس اہکار گڈو کی جان لینے کا بھی اعتراف کیا۔ ٹارگٹ کلر نے بارہ مئی کے فسادات میں اہم کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 823419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823419/کراچی-میں-ایم-کیو-لندن-کا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار-معتدد-وارداتوں-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org