QR CodeQR Code

5 سال بعد پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا

22 Oct 2019 15:08

عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا اور کہا ہے کہ سال 2024ء تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا، یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78 اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ سال 2024ء تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78 اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا اور کہا ہے کہ سال 2024ء تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا، یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78 اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔ بلومبرگ نے کہا کہ نئے ممالک میں ترکی، سعودی عرب، میکسیکو شامل ہیں جبکہ اسپین، پولینڈ، کینیڈا اور ویتنام لسٹ سے خارج کردیئے گئے اور امریکا، چین، جاپان، یو کے، بنگلادیش، ملائشیا، روس، برازیل و دیگر پہلے سے ہی مثبت لسٹ میں  شامل ہیں۔ عالمی جریدے کے مطابق سال 2024ء میں عالمی شرح نمو کا 28 اعشاریہ 3 فیصد چین سے آئے گا جبکہ امریکا 9.2 فیصد، روس 2 فیصد اور انڈونیشیا 3.7 فیصد حصہ دار ہوں گے۔ بلومبرگ کے مطابق رواں سال تجارتی جنگ، دیگر مسائل کے باعث عالمی شرح نمو کم رہے گی اور عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 823431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823431/5-سال-بعد-پاکستان-کا-شمار-عالمی-معاشی-شرح-نمو-کیلئے-اہم-ممالک-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org