QR CodeQR Code

شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اسٹیٹ بینک

22 Oct 2019 15:14

رپورٹ کے مطابق بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی، اثاثوں میں 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران 5 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ قرضوں کی نمو میں کمی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے، شعبہ بینکاری کا بحیثیت مجموعی رسک پروفائل مضبوط رہا۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اثاثوں میں 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران 5 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ایم پی آر برائے 2019ء جاری کردیا ہے جس میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع انداز میں احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط رہا، دشواری کے باوجود بینکوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی، بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی۔ اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں میں 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران 5 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ قرضوں کی نمو میں کمی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری کا بحیثیت مجموعی رسک پروفائل مضبوط رہا۔


خبر کا کوڈ: 823433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823433/شعبہ-بینکاری-کی-کارکردگی-دشواری-کے-باوجود-تسلی-بخش-رہی-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org