QR CodeQR Code

سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا، فردوس عاشق اعوان

22 Oct 2019 15:33

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے، موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا، پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے، موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 823436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823436/سی-پیک-سے-جڑے-خوابوں-کی-تعبیر-کا-وقت-پہنچا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org