QR CodeQR Code

بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعویٰ کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا، ڈی جی آئی ایس پی آر

22 Oct 2019 15:37

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اخلاقیات سے عاری بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار دیگر غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ ایل او سی جانے کیلئے نہ پہنچا، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا لائن آف کنٹرول پر سچ سامنے لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعویٰ کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے ارمی چیف کے دعویٰ کیساتھ کھڑا نہ رہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات سے عاری بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار سفارتکاروں کے ہمراہ ایل او سی جانے کیلئے نہ پہنچا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا لائن آف کنٹرول پر سچ سامنے لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 823441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823441/بھارتی-ہائی-کمیشن-اپنے-آرمی-چیف-کے-دعوی-ساتھ-کھڑا-نہ-رہ-سکا-ڈی-جی-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org