QR CodeQR Code

عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے، نیئر حسین بخاری

22 Oct 2019 15:44

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ ایک کروڑ نرکریوں پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلانے کا جواب بدزبانی بداخلاقی سے دیا جاتا ہے، عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنا قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی عدالتی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری  نے کہا ہے کہ عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات اور ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اپوزیشن متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کار تاجر کسان کاشتکار حکومتی معاشی پالیسیوں سے بلبلا اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے رستے بند کرکے حکمران انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن حتجاج کو ریاستی اختیارات سے روکنے کے اقدامات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بے صلاحیت حکمران ملکی معاشی اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نرکریوں پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلانے کا جواب بدزبانی بداخلاقی سے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالتی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823442/عوامی-طاقت-کے-ذریعے-حکمرانوں-سے-نجات-کا-فیصلہ-اٹل-ہے-نیئر-حسین-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org