0
Tuesday 22 Oct 2019 15:59

پاکستان کے ایل او سی کے دورہ کی پیشکش پر بھارت خاموشی، بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہوگیا

پاکستان کے ایل او سی کے دورہ کی  پیشکش پر بھارت خاموشی، بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی پیشکش پر بھارتی خاموشی، بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے، حقائق سے آگہی کیلئے غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز کو اہل او سی کا دورہ کرایا گیا، پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا ایل او سی کے دورے پر نہیں گئے۔ وزارت خارجہ کے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل بھی غیر ملکی سفراء کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی، دعوی ہی رہ گیا، بھارت کا کوئی سفارتکار ایل او سی کے دورے پر ہمارے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دعوی ٰکردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کئے۔ بعد ازاں غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز لے جایا گیا، غیر ملکی سفراء بھارتی اشتعال انگیزی سے تباہ حال نوسدہ گاؤں بھی گئے۔ اس دورے کے دوران سفراء و ہائی کمشنرز کو بریفنگ دی گئی اور ان علاقوں کا دورہ کروایا گیا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کو بھی ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت دے دی گئی تھی، بھارتی حکومت یا ہائی کمیشن نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا، خاموشی اختیار کرلی۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری توپخانہ سے نشانہ بنایا تھا، بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی میں ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید ہوئے، بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد، بھارت کو دعوی سچ ثابت کرنے کا کھلا چیلنج دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 823447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش