0
Tuesday 22 Oct 2019 16:03

عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے، مریم اور نگزیب

عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے، مریم اور نگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ والد ہسپتال میں اور بیٹے کو گرفتار کرلینا، چھوٹی ذہنیت کے حکمرانوں کی کم ظرفی کا ایک اور نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نفرت انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے، تو پہلے عمران صاحب کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ، جلا دو، گرا دو، مار دو، وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹو کی تقاریر پر عمران صاحب پر مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کو ”پھینٹا لگاؤ“ کی تقاریر آج بھی ثبوت کے طور پر موجود ہیں، قانون کو وہ تقاریر کب دکھائی دیں گی؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے آواز اٹھانے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اغوا کیا گیا، کیپٹن (ر) محمد صفدر کو فوری قانونی عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر عمران صاحب کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، کیپٹن (ر) محمد صدر کو خراش بھی پہنچی تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا سیاسی انتقام بتارہا ہے کہ آپ کی فسطائی آمرانہ حکومت آخری سانس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے آزادی مارچ کی تاریخ قریب آرہی ہے حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ والد کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو دوسری جانب بیٹے کو گرفتار کیا جارہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 823451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش