QR CodeQR Code

نریندر مودی کی ہریانہ میں تقریر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، وزیر خارجہ

22 Oct 2019 16:08

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر ہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، نریندر مودی کی ہریانہ میں تقریر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت فالز فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندر مودی کی ہریانہ میں تقریر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر ہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر بھارتی فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا سفارت کاروں کو ایل او سی لے جایا گیا، بھارتی سفارتکار خود اصل صورتحال دیکھ لیتے تو انہیں اپنی حکومت کو سمجھانا آسان ہوتا، بھارت فالز فلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارتکاروں کو جائے وقوعہ کے دورے کی دعوت دی، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، بھارت ہر حربہ استعمال کررہا ہے اور ہم سوچ سمجھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ تھا کہ 3 لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا، بھارت کا بیانیہ مقبوضہ کشمیر میں پٹ گیا اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823455/نریندر-مودی-کی-ہریانہ-میں-تقریر-سندھ-طاس-معاہدے-خلاف-ورزی-ہے-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org