0
Tuesday 22 Oct 2019 16:24

وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں جن کے استعفیٰ سے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات سے دور رکھ کر پی پی پی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے، افسوس ہے کہ آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی بات بھی نہیں مانی جا رہی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ ہم اپوزیشن کو احتجاج کے لئے کنٹینر اور کھانا دیں گے، انہیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیئے، عمران خان صاحب کو سمجھنا چاہیئے کہ احتجاج جمہوری حق ہے، افسوس کی بات ہے کہ حکومت خود اسلام آباد بند کررہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے عدلیہ اور نیب پر دباؤ میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے اور اسے گھر بھیجیں گے، جمہوریت کی بحالی، معیشت کی درستی اور میڈیا کی آزادی کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وہ خود ہیں اس لئے استعفی دے کر عوام کی جان چھوڑیں، ان سے استعفیٰ لے کر سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے