0
Tuesday 22 Oct 2019 16:52

پوری دنیا کی جیلوں میں جو سہولتیں ہیں وہ پاکستان نہیں، یہاں گواتناموبے جیل سے زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے، جاوید ہاشمی

پوری دنیا کی جیلوں میں جو سہولتیں ہیں وہ پاکستان نہیں، یہاں گواتناموبے جیل سے زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان صحیح معنوں میں نازک لمحات سے گزر رہا ہے، جو انتشار اور خلفشار انڈیا چاہتا تھا اس سے بڑھ کر ہم پاکستان کو ان لمحات سے گزار رہے ہیں، سیاستدان کا کام ہوتا ہے کہ وہ پچاس سال پہلے کی چیزوں کو دیکھے اور منصوبہ بندی کرے، سیاسی جماعت کا ایجنڈا سو سالہ ہوتا ہے چھوٹی موٹی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، ہمارے ہاں بھی 68 سال پہلے قرارداد مقاصد منظور کی تھی، ہمارے ملک میں کوئی سیاستدان پیدا ہی نہیں ہو سکا، آزادی کی تحریک تک ہمارے پاس لیڈر تھے، اگر کوئی سیاستدان بننا چاہتا ہے یا کوئی ملک کو مضبوط کر سکتا ہے تو اس کو فوری منظرعام سے ہٹا دیا جاتا ہے، میں نے 2104ء میں جو منظرکشی کی اس کی قیمت بھی دینی پڑی، میاں نواز شریف کی حکومت نے ملک کے ترقیاتی منصوبے بنائے تھے، بدقسمتی سے ہماری نادیدہ قوتوں کو یہ سب منظور نہیں تھا، جو کرپشن کی باتیں ہیں یقینا ہونگی ان کا احتساب بھی ہونا چاہیئے، اگر احتساب کیا جائے تو ان لوگوں کو جواب کے لیئے بھی پیش ہونا چاہیئے، احتساب مکمل طور پر انتقام بن چکا ہے، آج اور کل کے واقعات دیکھیں جن قیدیوں کو  پاکستانی عوام نے تین تین چار چار بار چنا ان کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، ڈاکٹروں اور بورڈ کی باتیں نہیں مانی جا رہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاویدہاشمی نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں میں جو سہولتیں ہیں وہ سیاسی قیدیوں کو حاصل نہیں ہیں، یہاں گواتناموبے جیل سے زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے، نوازشریف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہے ہیں، کسی سازش کے تحت پاکستان کا اتنا گندا چہرہ بنایا جا رہا ہے، کیپٹن صفدر پر کوئی کیس ہی نہیں ہے اب کہتے ہیں یہ تقریر کیوں کرتا ہے، پاکستان کو قبرستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا فائدہ انڈیا کو ہوگا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پر سب جماعتیں متفق ہیں، میں تو کہتا ہوں کہ پانچ سال عمران کو حکومت کرنے دیں وہ خود سے دشمنی کر رہے ہیں، حکومت کے ہاتھ پاوں نہیں ہیں، عمران خان نفرت کا سیمبل بنتا جا رہا ہے، نوازشریف کی حکومت کی نسبت اب تک ڈیڑھ سو گناہ کرائم بڑھ چکا ہے، یہاں جان کو بچانے والا کوئی نہیں ہے ریاست ماں ہوتی ہے، کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان کے فرنٹیئر کے بہت جوان شہید ہوئے ہیں، کانگرنس کا ایجنڈا سب سے زیادہ پاکستان کے خلاف ہے، اس ملک میں بیالیس سال جنرل صاحبان کی حکومت رہی ہے، پوری قوم پہلے بھی عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کر چکی ہے، یہ حکومت مکمل فیل ہو چکی ہے، افواج پاکستان کو اپیل کرتا ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ نوازشریف کرپٹ نہیں تو ان سے کیا نکلوانا چاہیتے ہیں؟۔ مولانا فضل الرحمن میرا بھائی ہے، این آر او دینے والے کہتے ہیں کہ نوازشریف ایماندار آدمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 823461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش