0
Tuesday 22 Oct 2019 17:03

شامی افواج نے فرات کے مشرق میں واقع صوبہ الحسکہ کے 7 گاؤں اپنے کنٹرول میں لے لئے۔

شامی افواج نے فرات کے مشرق میں واقع صوبہ الحسکہ کے 7 گاؤں اپنے کنٹرول میں لے لئے۔
اسلام ٹائمز۔ شامی افواج نے اپنی پیشروی کے دوران دریائے فرات کے مشرق میں واقع شام کے صوبہ الحسکہ کے 7 گاؤں (شویش، النوفلیہ، البدران، الحزام، المحل و کہفہ اور المراطی) اپنے کنٹرول میں لے لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ الحسکہ کے شہر "تل التمر" کے جنوب مغرب میں واقع یہ 7 گاؤں، شام کے شمال مشرقی علاقے پر ترکی کیطرف سے کئے گئے فوجی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے دمشق کیساتھ کرد فورسز کے معاہدے کے ذریعے شامی افواج کے کنٹرول میں واپس آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شامی افواج "الکوزلیہ" نامی گاؤں میں داخل ہوئی تھیں جس کے بعد "قصر یلدا" نامی امریکی چھاؤنی کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے شامی افواج نے صوبہ حسکہ کے دو اہم شہروں تل التمر اور الاہراس کے درمیان واقع صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی وسیع علاقے کو شامی حکومت کی عملداری میں شامل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 823462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش