QR CodeQR Code

شاہد خاقان عباسی کو سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے، احسن اقبال

22 Oct 2019 17:27

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نا سزا یافتہ ہیں اور نا ہی مجرم بلکہ وہ قوم کے ہیرو ہیں، جنہوں نے گیس کا بحران حل کیا، یقیناً چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی ٹرمینل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔ نجی ٹی وی نسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور نون لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نا سزا یافتہ ہیں اور نا ہی مجرم بلکہ وہ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے گیس کا بحران حل کیا۔ رہنما نون لیگ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یقیناً چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 823466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823466/شاہد-خاقان-عباسی-کو-سزائے-موت-کے-مجرموں-کی-چکی-میں-رکھا-گیا-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org