QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

22 Oct 2019 18:33

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں بلدیاتی قوانین کا مسودہ زیرِغور ہے۔ ممبر پنجاب نے ریمارکس دیئے آپ کی طرف سے تاخیر کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی، جبکہ صوبے کی جانب سے آج بھی بلدیاتی قوانین کا نوٹیفکیشن پیش نہیں کیا جا سکا۔ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں بلدیاتی قوانین کا مسودہ زیرِغور ہے۔ ممبر پنجاب نے ریمارکس دیئے آپ کی طرف سے تاخیر کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 823485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823485/خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-انتخابات-سے-متعلق-کیس-کی-سماعت-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org